کنگنا

اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی بالآخر فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی تعریف کردی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ  اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی بالآخر ریلیز کے بعد فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی تعریف کردی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات اس انڈسٹری کے لیے بہت ضروری ہیں جوکہ وینٹیلیٹر پر ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ پر شدید تنقید کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کنگنارناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ان اقدامات کی تعریف کی ہے جوکہ ہندی سینما کو بحال کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ’یہ سن کر خوشی ہوئی کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ریکارڈ توڑ کلیکشن کے ساتھ تھیٹر بحال ہو رہے ہیں‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’سنا ہے کہ ہندی بیلٹ میں بھی کچھ چھوٹےچھوٹے اقدامات کیے جارہے ہیں، حال ہی میں خواتین پر مبنی ایک فلم ریلیز کی گئی ہے، جس میں ایک بڑا ہیرو اور ایک سپر اسٹار ڈائریکٹر ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ پر تنقید کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو’پاپا کی پری‘ اور ’روم کام بیمبو‘ قرار دیاتھا۔ اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ’اس ہفتے باکس آفس پر 200کروڑ جل جائیں گے اور اس کی وجہ پاپا مووی مافیہ ڈیڈی کی پری جوکہ اپنے پاس برٹش پاسپورٹ رکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ اُن کے پاپا یہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ روم کام بیمبو (جو لڑکی خوبصورت ہو لیکن ذہین نہ ہو) اداکاری کرسکتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے