مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کے 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کی چوری اسٹیٹ بینک دستاویزات سے پکڑی گئی۔ وزیر  اطلاعات کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ، ناروے اور کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹس میں آتے رہے، 2011 میں پندرہ اکاؤنٹس ڈیکلیئر نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ستر لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ میں ڈکلیئر نہیں ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کسی نے لی ہے تو پارٹی اور چیئرمین کو بھی سزا ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے