سوشل میڈیا

مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سروسز ڈاؤن، صارفین پریشان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک ، انسٹاگرام اور میسنجرز کی سروس غیر متوقع طور پر ڈاؤن ہوگئیں، جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویب بیٹا انفو کی جانب سے بھی بذریعہ ٹوئٹ تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں ارجنٹینا اور یوراگائے سے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر سروس ڈاؤن ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا ، یوراگائے، چلی، برازیل اور بنگلا دیش سمیت کئی ممالک کے صارفین کو فیس بک ، انسٹا اور میسنجر سروس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مختلف صارفین کی جانب سے ٹوئٹ سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا ہےکہ انہیں سوشل میڈیا پر فوٹوز اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے صارفین کو بھی تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وقفے وقفے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،  جس کے وجہ سے انہوں نے شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے