فیصل کریم کنڈی

الیکشن حکومت اور اتحادیوں کی مرضی سے ہوں گے، عمران خان کی مرضی سے نہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے  کہا ہے کہ الیکشن حکومت اور اتحادیوں کی مرضی سے  ہی ہوں گے، عمران خان کی مرضی سے نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے کہا کہ پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب شیر پاؤ، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے عمران خان نے سیکیورٹی واپس لی ان پر دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہم عمران خان کہ سیاسی موت کی دعا کریں گے اور ان کی زندگی کی دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرتے ہیں، عمران خان کو کرسی کی لالچ ہے، اب ماضی کا حصہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے