شاہ محمود

اگر قانون سازی سے مہنگائی کم ہوتی تو ہم کل قانون لے آتے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اگر قانون سازی سے مہنگائی کم ہوتی تو ہم کل ہی قانون لے آتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی قانون سازی سےکم نہیں ہوتی، اگر ایسا ہوتا تو ہم کل ہی قانون لے آتے۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کےذریعےالیکشن کی کوشش کررہے ہیں قوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیوں ایسا کر رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوتی ہے، پچھلے سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے اس کا نوٹس لیا سمجھتے ہیں یہ عوام کے ساتھ صحیح نہیں، چارٹر آف ڈیمو کریسی میں بھی یہی مطالبہ ہے، پوری قوم دیکھے گی دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائے گا، پتا چل جائے گا کون ووٹ فروخت اور کون شفاف الیکشن چاہتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں اس لیے کچھ ماہرین نے کہا آئینی ترمیم درکار ہے کچھ نے کہا نہیں لیکن سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ کے ٹو سر کرنے کیلئے کوہ پیما گئے ہیں، 2دن پہلے کے ٹو پر پاکستان کا پرچم لہرایا توخوشی ہوئی۔ خیال رہے کہ کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ 2 دن سے لاپتا ہیں، اس حوالے ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مجھے یقین ہے کہ ٹیم نے کے ٹو سر کرلیا ہے، لگ رہا ہے واپسی پر کوئی حادثہ ہوا ہے، والد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں، لہٰذا ان کی لاش تلاش کی جائے۔ یاد رہے کہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہونے والے کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے آج بھی سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن تاحال ان کا کوئی پتا نہ چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے