ٹوئٹر

ٹوئٹر کا صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی کے طور پر two factor-authentication method متعارف کروایا تھا۔ تاہم اب ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے بعد صارفین backup authentication method سکیورٹی استعمال کرپائیں گے۔ ٹوئٹر کا نیا سکیورٹی فیچر صارفین کو ان کا موبائل نمبر پرائیویٹ رکھنے کی اجازت دے گا، اس فیچر کے بعد صارفین کو ایس ایم ایس ویری فکیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’سکیورٹی کی ‘ ہارڈوئیر ڈیوائس سے کیے جانے والے ہیکنگ اٹیمپ سے بھی صارف کو اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے 2018 میں پہلی بار ’ٹوئٹر کی‘ کا استعمال دیکھا گیا تھا، پہلے پہل یہ فیچر ویب صارفین کے لیے موجود تھا تاہم بعد ازاں اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے