عطا تارڑ

جنرل باجوہ کے انکار کے بعد عمران خان نے جھوٹے الزام لگائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے انکار کے بعد عمران خان نے ان پر جھوٹے الزام لگائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی ہے۔ عمران نیازی کی منافقت بے نقاب ہوچکی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ان کے دور میں غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد روکنے کا تقاضا کرتے رہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی جانب سے جب انکار ہوا تو عمران خان جھوٹے الزامات پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے