مولانا فضل الرحمن

اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنے والی اسمبلی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنے والی اسمبلی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب کانفرنس پر مبارکباد پیش کرتاہوں، فلسطین سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔خطہ اسرائیل کا نام تاریخ میں نہیں ملتا، ایک صدی تک اسرائیل کا بطور ریاست کا کوئی وجود نہیں تھا، فلسطینی ریاست کا وجود تھا، ظلم ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہودیوں کو ایک سازش کے تحت برطانیہ کی سرپرستی میں آباد کیا گیا، پاکستان نہیں بنا تھا کہ اسرائیل کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی تھی۔ کہا جاتا ہے لوگوں کے دماغ میں اسرائیل سے متعلق غلط سوالات ڈالے جاتے ہیں، اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اسرائیل سے متعلق تاریخی حقائق نہیں بتائے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے سب سے پہلے ردعمل دیا تھا۔ محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل کی صورت میں عربوں کے دل میں خنجر گھونپا گیا، اسرائیل نے 1967 میں گولان کی پہاڑیوں اور دیگر علاقوں پر قبضہ کیا، اقوام متحدہ نے 1967 کی جنگ میں عرب علاقے پر قبضے کو ناجائز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے