ڈونالڈ ٹرمپ

ٹرمپ کی کمپنی گلوبل رئیل اسٹیٹ پر 15 سال سے ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد

پاک صحافت امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی گلوبل رئیل اسٹیٹ پر 15 سال سے ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد کی گیا ہے جس پر کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدرٹرمپ کی کمپنی کے مالی امور کے سربراہ کی عدالت میں پیشی ہوئی جہاں پراسیکیوٹر نے کمپنی کی جانب سے 15 سال سے ٹیکس نہ دینے پر جرح کی،یادرہے کہ ایلن وسلبرگ پر پہلے ہی فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ کی کمپنی کے اعلیٰ افسران خفیہ طور پر زیادہ تنخواہ لیتے ہیں تاہم دستاویز میں کم تنخواہ ظاہر کی جاتی ہے تاکہ ٹیکس ادا کرنے سے بچاجا سکے اسی لیے کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ پر دھوکہ دہی سمیت 17 لاکھ ڈالر آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔

واضح رہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے علم کے بعد ٹرمپ کے قابل اعتماد ساتھی ایلن وسلبرگ نے خود کو تفتیش کے لیے پیش کردیا اور عدالت میں حاضر ہوئے، عدالت نے ایلن وسلبرگ کو افسران کی کم تنخواہ ظاہر کرنے کے الزام میں بری الذمہ قرار دیدیا تاہم تفتیش مکمل ہونے تک ان پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میڈیا

ہائبرڈ جنگ کے لیے امریکی میڈیا ٹیکنیکس

(پاک صحافت) آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قوم کو دشمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے