مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں آج (بدھ) بھارتی فوج پر حملہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افرادنے ضلع میں سرینگر جموں شاہرہ پر شمسی پورہ کے قریب بھارتی فوج کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی فوجیو ں کو ایک نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے، حملے کے فوراً بعدبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر میں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز بھارتی کسانوں نے دہلی کا لال قلعہ پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا، جبکہ بھارتی کسان ٹرالیوں سمیت دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے