علیزے شاہ

شادی میں کوئی دلچسپی نہیں کیوں کہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے، علیزے شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے شادی کیلئے 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ میں نے خود بھی یہی سُنا تھا کہ مجھے شادی کرنے کے عوض 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ علیزے شاہ نے شادی کے حوالے سے صاف مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں، نہ ہی خواہش ہے، کیرئیر پر توجہ دینی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے اسی انٹرویو میں یاسر نواز سے تنازع پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ ’ہمارا سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے اور جس طرح فیملی میں کبھی ہماری اپنی امّی سے نہیں بنتی، کبھی ابّو سے نہیں بنتی، اسی طرح سیٹ پر ہر ایک انسان سے بہترین تعلقات نہیں بنتے ۔‘

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے