اب آپ گوگل بارڈ پر اردو زبان میں بھی سوالات کر سکتے ہیں

(پاک صحافت) اگر آپ گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بارڈ کو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس پر انگلش میں سوالات کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اردو میں بھی ایسا ممکن ہے۔ گوگل نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے تاکہ مائیکرو سافٹ اور دیگر اے آئی کمپنیوں سے مقابلے میں اسے مدد مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے مارچ میں بارڈ کو دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کا استعمال مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گوگل بارڈ میں اردو سمیت 40 سے زائد زبانوں کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، جس کے بعد اردو زبان میں بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل بارڈ میں اب تصاویر کے ذریعے بھی معلومات کی جا سکتی ہیں۔ اسے گوگل لینس فیچر کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے صارفین کسی تصویر کو اپ لوڈ کرکے اس کے بارے میں تفصیلات یا کیپشن کے بارے میں مشورہ حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ فی الحال یہ فیچر انگلش زبان میں ہی کام کر سکے گا۔ گوگل کے مطابق بارڈ استعمال کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹ کے جواب 5 مختلف اسٹائل میں حاصل کر سکتے ہیں، یہ فیچر بھی فی الحال انگلش زبان تک محدود ہے۔ گوگل بارڈ میں آڈیو ریسپانس فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو کسی لفظ کا درست تلفظ سننے میں مدد ملے گی یا وہ کسی نظم یا اسکرپٹ کو سن سکیں گے۔ خیال رہے کہ یہ فیچر 40 سے زائد زبانوں میں کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے