آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ دیگر ممالک میں اگر اسٹریٹ کرائم ہے تو ان کے اسباب ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا کوئی خاص سبب نہیں، گاڑیاں اور موبائل چوری ہونے کے بعد کہاں جاتی ہیں پولیس کو معلوم ہونا چاہیئے، چوری کا سامان کہاں جاتا ہے ان کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔

صدر مملکت کو کچے کے علاقوں میں کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ فروری 2023 سے ابتک دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر 107 پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ہنی ٹریپس کے ذریعے 609 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی کہ شکارپور اور کشمور اضلاع کے کچے کے علاقے کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے دریا کے دائیں کنارے پر پولیس پکٹس قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے