واٹس ایپ

واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کیلئے 5 زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے مزید پانچ بہترین فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جو آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ جن میں سے چند اہم فیچرز درج ذیل ہیں۔

خود سے چیٹ کرنا ممکن ہوگا: اس وقت واٹس ایپ پر صارفین خود کو میسج تو بھیج سکتے ہیں مگر اس نئے فیچر میں میسج یور سیلف کا کیپشن ہائی لائٹ ہوگا تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ وہ خود سے ہی بات کر رہے ہیں۔

گروپ چیٹس میں پروفائل فوٹوز: گروپ چیٹس میں ابھی جب میسج کیا جاتا ہے تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی مگر بہت جلد اس حوالے سے تبدیلی آنے والی ہے۔ واٹس ایپ گروپس میں جلد ہر فرد کے لیے پروفائل فوٹو استعمال کرنا ممکن ہوجائے گا۔ اس فیچر سے جب بھی کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔

میڈیا فائلز کو کیپشن کے ساتھ فارورڈ کرنا: واٹس ایپ میں صارفین جلد تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو کیپشن کے ساتھ فارورڈ کرسکیں گے۔

تصاویر کو دھندلا کرنا: یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جس سے صارفین اپنی تصاویر کو دھندلا کرسکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو 2 ٹولز دستیاب ہوں گے تاکہ اپنی پسند کا ایفیکٹ استعمال کرسکیں اور تصویر میں مخصوص جگہوں کو دھندلا کرنا بھی ممکن ہوگا۔

ڈیسک ٹاپ پر آٹو ڈاؤن لوڈ کا آپشن: واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو آٹو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے