رانا ثناءاللہ

عمران خان سے کہیں پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے کہیں پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ بد قسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہے، اس کا خود کا ذہن پاگل پن اور گمراہی کا شکار ہے، ان کے مارچ کو عوام نے مسترد کردیا، یہ 7 سے 8 ہزار لوگوں سے شروع ہوا ہے، کچھ اور لوگ شامل ہوتے ہیں تو 9 ہزار ہوگئے، شاہدرہ سے ہی صورتحال انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان گوجرانوالہ پہنچے تو ان کے ساتھ تین سے چار ہزار لوگ ہوں گے، یہ کہتے ہیں عوامی سمندر ہمراہ ہے، کیا تین چار ہزار افراد عوامی سمندر ہوتے ہیں۔ یہ تماشہ لے کر چلے ہوئے ہیں، اتنی گھٹیا گفتگو کرتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی، گالی گلوچ کے علاوہ ان کے پاس کام نہیں، یہ کہتے ہیں چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، الیکشن جیتنے کی بات تمہیں عام انتخابات میں پتہ چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز مارشل لاء کی خواہش کی جو کہ انتہائی قابل مذمت بات ہے، یہ جمہوریت اور آئین کی پٹری سے ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، اگر ایسا کچھ ہوا تو سیاسی جماعتیں اسے قبول نہیں کریں گی، مارشل لاء لگانے والوں نے بطور ادارہ فیصلہ کر لیا کہ وہ آئین کے تابع رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے