حمزہ شہباز

کورونا وائرس کے پیش نظر حمزہ شہباز کا اے اور او لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما حمزہ شہباز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نيپال، بھارت، بنگلا ديش، یواے ای اوربرطانيہ ميں کیمبرج امتحانات کا سلسلہ منقطع کيا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناکے باعث جنوبی ايشيا سميت دنيا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کردیے ہيں، ايسے ميں او اوراے لیول کے امتحانات لينازيادتی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی سنگين اثرات پڑے ہيں، باقی ممالک اسکول گریڈ اسسمینٹ فارمولا اپنا چکے ہیں جب کہ برٹش کونسل بھی اس بارے ميں پاليسی سازی کرکے رعايت کااعلان کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے حملوں میں تیزی آگئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس نے مزید 142 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 17329 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4487 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 4939 تک جا پہنچی ہے تاہم فعال کیسز کی تعداد 87794 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے