مولانا فضل الرحمن

عمران خان کا لانگ مارچ نہیں بلکہ رانگ مارچ ہے۔ مولانا فضل الرحمن

ڈی آئی خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ نہیں بلکہ رانگ مارچ ہے، جو راستے سے واپس جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی حکومت کو کہتا ہوں کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، کوئی فیس سیونگ نہیں دی جائے گی، یہ لانگ مارچ نہیں رانگ مارچ ہے، لانگ مارچ ٹھس ہوگیا، 2 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں، راستے سے واپس ہوجائیں گے، لانگ مارچ مکمل نہیں ہو پا رہا، بندوقوں کی باتیں کی جارہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ آورگی مارچ ہے، پہلی مرتبہ ریاستی ادارے سامنے آئے، دراصل اس احتجاج میں ملکی اداروں کو خطرہ ہے، اگر اداروں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ہمیں یقین کرنا چاہیے۔ وہ کہتا ہے تم چوکیدار ہو، ہم تمہیں کس چیز کی تنخواہ دیتے ہیں، ہم پوچھتے ہیں تم ان کے پاؤں کیوں پڑتے ہو، ترلے کیوں کرتے ہو، اگر مرضی کا آرمی چیف نہیں تو مارشل لاء لگانے کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح ہونے کی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی ایک دہشت گرد تنظیم ہے، سابقہ حکومت میں ہم دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے