تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے

تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے: شبلی فراز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے، ہم پرانی روایتوں کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صاف شفاف انتخابی اصلاحات کی حامل جماعت ہے، تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہو،تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن: وزیراعظم عمران خان کا دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

انہوں نےاداروں کی صورتحال کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم اداروں کو کھڑا کررہے ہیں، جب ادارے ٹھیک ہوں گے تو عوام کو بہتر سروس ملے گی، سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلیے ہم نے عدالت کا رخ کیا، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا آئین و قانون کے دائرے میں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پرانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پیسہ استعمال کرکے الیکشن پر اثر انداز ہوسکیں، سینیٹ انتخاب کو شفاف بنانے کے لیے تحریک انصاف عدالت گئی، کوشش ہے اداروں کو ٹھیک کیا جائے، ملک افراد نہیں ادارے چلاتے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ غریب لوگوں کے لیے ہم نے ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرائی، ماضی میں اداروں کو مفلوج کیا گیا ،عوام کی طرف توجہ نہیں دی گئی، عوام کو دھوکے میں رکھا گیا،لیکن  ہم نے عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے پناہ گاہیں ، لنگر خانے بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے