فیس بک

فیس بک نے ٹک ٹاک کی طرز پر نئی ایپ لانچ کردی

سان فرانسسکو (پاک صحافت) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے ’بارز‘ نامی ایپلی کیشن کو ابھی امریکا میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا ہے، ایپ صارفین کو سینکڑوں بیٹس فراہم کرے گی جس پر ریپر 60 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بارز ایپلی کیشن میں ریپنگ لیکرس لکھنے پر ایپ دھنیں، آڈیو اور ویڈیو فلٹرز تجویز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  فیس بک کی نئی نئی ایپ میں ٹک ٹاک کی طرح ہی فیڈ ہوگی جس پر دوسروں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ واچ کی تیاری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمارٹ واچ کے ابتدائی ورژن کو 2022 میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔ یاد رہے کہ فیس بک کی اسمارٹ واچ فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دے گی جبکہ میسجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور اسمارٹ واچ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے