محمد زبیر

نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپتی رہیں گی، محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  اگر نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپتی رہیں گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے اپنے تازہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کے لیے نواز شریف کا واپس آنا ضروری ہوا تو وہ آئیں گے۔ اور جب بھی نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور  ان کی صاحب زادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، لہذا  حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے۔ اب حکومت کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے