رانا ثناء اللہ

حکومت کے پاس قبل ازوقت انتخابات کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما رانا ثناء اللہ نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس قبل ازوقت انتخابات کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ عمران خان خود اسمبلی تحلیل کریں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی غیبی مدد نہ ہوئی تو بجٹ  پاس کرنا آسان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد رازداری کا معاملہ ہوتا ہے۔ ہم جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنی بات کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ثابت کرنا ہےکہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وفاقی بجٹ کی مخالف کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت و تعلیم کے لئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے