بالاکوٹ واقعہ پر پاکستان نے دنیا کے سامنے ذمہ دارانہ رویےکا اظہار کیا

بالاکوٹ واقعہ پر پاکستان نے دنیا کے سامنے ذمہ دارانہ رویےکا اظہار کیا:وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کو 2 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ واقعہ پر پاکستان نے ذمہ دارانہ رویےکا دنیا کے سامنے اظہار کیا،ایل او سی پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میں پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہمارے ردعمل کو 2 برس مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں اور ہماری مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: سیزفائرمعاہدے پرعمل کرنےسے بےگناہ زندگیاں بچیں گی: معید یوسف

انہوں نے لکھا ایک قابل فخر اور پراعتماد قوم کے ناطے ہم نے پورے عزم واستقلال سے اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر جواب دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے غیرذمہ دارانہ عسکری شرانگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے پاکستان کے ذمہ دارانہ رویہ کا دنیا کے سامنے اظہار کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور اب بھی مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیش رفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی۔

جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘ اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے