خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دیدیا

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دے دیا۔ ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فی الوقت حکومتی جماعتوں میں گورنر راج کی کوئی سوچ نہیں ہے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو پھر حالات خراب ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اپنا یہ غیر ذمے دارانہ بیان واپس لینا چاہیے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد آئیں گے اپنی مرضی سے، مگر پھر ان کی واپسی وفاقی حکومت کی مرضی سے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، ماضی میں وہ ایک شہد کی بوتل پر ہائی وے پر دوڑ رہے تھے، لگتا ہے اس بار موٹر وے پر دوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے