فیس بک

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ بحال کرنے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) فیس بک اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں اس سے لوگ آپکی تصویروں اور پیغامات تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ہیک اکاؤنٹ بحال کرنے کا آسان طریقہ بتانے والے ہیں۔ جب آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو آپ کو سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہئیے کہ آپ کو اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا ہے۔

آپ پاس ووڈ اور سکیورٹی والے آپشن پر جائیں اور وہاں سے معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ کہاں کہاں لاگ اِن ہے۔ اگر آپ کو کوئی ایسا سسٹم نظر آتا ہے جو آپ کا نہیں ہے لیکن وہاں آپ کا اکاؤنٹ لاگ اِن ہے تو آپ کو فوری طور پر اس سسٹم سے اپنا اکاؤنٹ ہٹا دینا چاہئیے۔ اس کے لیے  سب سے پہلے Suspicious لاگ اِن پر کلک کریں۔ اور Secure اکاؤنٹ منتخب کریں۔ پھر ان اقدامات پر عمل کریں جو فیس بک دکھائے گا جب آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ آپ سپورٹ پیج کے ذریعے بھی فیس بک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاس ورڈ اور سیکیورٹی والے آپشن پر جائیں۔ Get Helpپر کلک کریں۔ پھر رپورٹ کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ اگر ہیکر نے آپ کو آپ کے فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کر دیا تو Facebook.com/hacked پر جائیں۔ آپ سے اپنا فون نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا جو آپ کے فیس بک اکاؤنٹ سے منسلک ہے۔ اگر آپ کا درج کردہ نمبر آپ کے رجسٹرڈ نمبر سے لنک کرتا ہے تو فیس بک آپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے