کیپٹن صفدر

نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی، کیپٹن (ر) صفدر

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی ، آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔

تصیلات  کے مطابق لاہورکے علاقے شام نگر کی یوسی 73 میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں ۔ خطاب کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کمرشل پرواز میں ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ مریم نواز کچھ ماہ سے لندن میں قیام پذیر تھیں، ان کی واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما قافلوں کی شکل میں لاہور میں موجود ہیں جہاں انہیں ائیرپورٹ سے ریلی کی صورت میں جاتی امرا لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے