نعمان اعجاز

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔  خیال رہے کہ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹک مختصر ویڈیوز شیئر کرنے والی نوجوانوں کی مقبول ترین اور سرفہرست ایپ بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں نعمان اعجاز کو ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو، انجوائے کریں۔ اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے  اور محبت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر پر تا حال 30 ہزار ویوز اور سیکڑوں کمنٹس آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپلیکشن کو متعدد بار نشے سے مشابہہ قرار دیا جا چکا ہے جبکہ اس ایپلیکیشن کو عدالتوں کی جانب سے متعدد بار پابندی کا سامنا بھی رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے