واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کے ایک بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا۔ اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کانٹیکٹس کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس طرح آپ کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔ یعنی ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہوگا مگر بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے