انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

کراچی (پاک صحافت) میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک نیا اکاؤنٹس سینٹر متعارف کرایا گیا ہے جس کے نتیجے میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر اکاؤنٹس کی سیٹنگز ایک ہی جگہ تبدیل کرنا ممکن ہوجائے گا۔ یہ نیا اکاؤنٹس سینٹر فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس طرح آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی سیٹنگز انسٹاگرام میں رہ کر بدل سکیں گے یا فیس بک میں رہتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ سیٹنگز تبدیل کرسکیں گے۔ صارفین ذاتی تفصیلات، پاس ورڈز، سکیورٹی، اشتہاری ترجیحات اور ادائیگیوں سے متعلق سیٹنگز کو اس اکاؤنٹس سینٹر میں بدل سکتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے آپ کے تمام اکاؤنٹس کو بائی ڈیفالٹ اکاؤنٹس سینٹر کا حصہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ آپ کو خود ایسا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ صارف اس اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کیے گئے اپنے کسی بھی اکاؤنٹ کو نکال سکے گا۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اشتہارات کی سیٹنگز ہر ایپ میں یکساں ہونا ضروری ہے۔ یہ نئی تبدیلی متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کے تمام صارفین تک اس کی رسائی آنے والے مہینوں میں ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے