شیری رحمان

 جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘ میں تبدیل ہو چکی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ صرف تین دن جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا اور بیانات تک ہی محدود ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ ہر شہر سے 200 افراد گرفتاری دینے کا دعویٰ کیا گیا، لیکن تین دن کے بعد ملک سے 200 افراد نے بھی گرفتاری نہیں دی، فوٹو سیشن اور عمران خان کی خوشنودی کے لیے گرفتاری دینے والے ضمانتوں کی درخواستیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک بھی شخص نے گرفتاری نہیں دی، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے گرفتاری نہ دے کر عمران خان کی ذاتی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان من گھڑت اور جھوٹے بیانیے بنا کر لوگوں کو اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے، لوگ باشعور ہیں، وہ آپ کے بیانیوں اور یوٹرن سے تنگ آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے