فیس بک بوڈ کاسٹس

فیس بک پیجز کے مالکان کے لئے بڑی خبر، کمپنی نےپوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت جاری کردی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے پیجز مالکان کے لئے اچھی خبر سنادی، فیس بک کے مطابق کمپنی نے پیجز مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت جاری کردی ہے۔ جس کا آغاز 22 جون سے ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پیجز کے مالکان کو ای میلز ارسال کرکے اس فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ فیس بک پر کسی پیج کو چلارہے ہیں تو پوڈ کاسٹ اقساط کی آر ایس ایس فیڈ کو پیج پر لنک کرسکتے ہیں جو بتدریج لوگوں کی نیوزفیڈ پر شو ہوں گی۔ خیال رہے کہ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد ایک اور فیچر کلپس بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس فیچر سے تمام سننے والے کسی پوڈ کاسٹ قسط کے اپنے پسندیدہ لمحات دوستوں کے ساتھ نیوزفیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں فیس بک نے پوڈ کاسٹس سمیت متعدد آڈیو پراڈکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے رئیل ٹائم میں بات چیت کی پراڈکٹ کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق رواں سال کسی وقت فیس بک میں ساؤنڈ بائٹس نامی فیچر کا بھی اضافہ ہوگا۔ یوں سمجھ لیں کہ یہ فیس بک ٹائم لائن میں وائس میسجز کا کام کرنے والا فیچر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے