سونیا حسین

اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سونیا حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی  جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ خیال رہے کہ سونیا حسین آئے دن اپنے نئے فوٹو شوٹس سے لی گئی خوبصورت تصویریں بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کبھی انہیں داد تو کبھی تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ کی خواہشمند، پاکستانی ڈراموں میں مختلف اقسام کے کردار نہایت خوبصورتی سے نبھانے والی اداکارہ سونیا حسین آج کل ماڈلنگ اور فوٹو شوٹس پر خوب توجہ دے رہی ہیں ۔ اسی سلسلے میں سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں لال جوڑے میں زمین پر بیٹھے ہارمونیم بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک خوبصورت غزل کا مصرع بھی لکھا ہے جو کہ کچھ یوں ہے، ’دکھاؤ نہ یہ عیشواء ناز ہم کو، سکھاؤ نہ الفت کے انداز ہم کو۔‘ سونیا حسین نے اپنے اس فوٹو شوٹ کے لیے چولی اور لہنگا پہنا ہوا ہے، سونیا حسین کی چولی چھوٹی ہونے کے سبب اُنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے