کنزہ ہاشمی

شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے، اداکارہ کنزہ ہاشمی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے خیال میں شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے بلکہ وہ زندگی کا ایک حصہ ہے اور جب انہیں محسوس ہوگا کہ اب انہیں کسی ساتھی کی ضرورت ہے تو وہ شادی کرلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرویو کے دوران اداکارہ کنزہ ہاشمی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا ، جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا حصہ ضرور ہے لیکن زندگی کا مقصد نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بجائے تنہا زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، کیوں کہ تعلقات سے انسان کی آزادی ختم ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز اور اپنے کیریئر سے متعلق بھی کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم سہولیات اور وسائل کے باوجود بہترین اداکاری کریں۔ خیال رہے کہ ادکارہ کنزہ ہاشمی اب تک ’رشتے، میری بہوئیں، میکے کو دیدو سندیس، مورے سیاں، تیرے پیار میں، مور محل، محبت تم سے نفرت ہے اور تشنگی‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے