سیلاب

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب سے متاثرہ مزید 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں مزید 2 افراد مارے گئے، بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اب تک زخم افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئی۔ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثر ہیں، 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، 6579 کلو میٹر سڑکیں بارشوں اور سیلاب میں بہہ گئیں جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے