فیصل کریم کنڈی

مخالفین پر الزام تراشی سے بشری اور گوگی کی کرپشن چھپ نہیں سکتی۔ فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان مخالفین پر الزام تراشی کرکے بشری اور گوگی کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ہاں تم نے جاوید اقبال سے مل کر آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالا۔ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے سے پہلے اکرام نیازی کی کرپشن کا حساب دو۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ 10 سال پہلے بنی گالا میں سنسان مکان تھا کیسے پر کشش محل بن گیا؟ 9 سال سے میرے پختونخوا کے عوام کا پیسہ چوری کرکے بنی گالا محل منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرکے بھارتیوں سے ملنے والے پیسوں کا قرض اتارا، عمران خان سیاسی بدروح بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے