ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے یوم آزادی کے موقع کو تقسیم کی ہولناک یادوں سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت آزادی سے متعلقہ واقعات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشیش کر رہی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ وزارت خارجہ 75ویں یوم آزادی پر موسیقی کے ذریعہ خراج تحسین پیش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رواں برس مقبوضہ کشمیر میں 666 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیریوں نے تین نسلیں دنیا اور عالمی برادری کے استصواب رائے کے وعدے کو پورا کرانے کی منتظر ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آسیان ریجنل منسٹریل اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے سنگاپور، جاپان، ویتنام، کوریا تھائی لینڈ، ملایشیا اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ نے جمہوریہ ٹوگو کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، یہ ٹوگو کے وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا، اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے ایس سی او ایس ٹی آی پی کے علاقائی ڈائیریکٹر سے بھی ملاقات کی جبکہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ نے بھی اپنے خطوط میں پاکستان کے موقف واضح طور پر بیان کیا ہے، یہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے جو کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے