طاہر القادری

آج مظلوم انصاف کیلئے دربدر اور دھکے کھا رہے ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری

لاہور (پاک صحافت) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بھی مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکا۔ آج مظلوم انصاف کے لئے دربدر اور دھکے کھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کی ساتویں برسی کی مناسبت سے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین اور شرکاء نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کی حکومت میں انصاف نہ ملنے کی سمجھ تو آتی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت میں مظلوموں پر انصاف کے دروازے بند کیوں ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا مگر وہ آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں، کارکنوں کے خلاف سابق دور حکومت میں درج ہونے والی جھوٹی ایف آئی آرز آج بھی قائم ہیں۔ یہ ظلم آج کیوں ہو رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے