سوشل میڈیا

سوشل میڈیا اکاونٹس کو محفوظ بنانے والی احتیاطی تدابیر

(پاک صحافت) ماہرین نے اب اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بتا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز سے بچنے کے لیے اپنے فیس بک، انسٹاگرام کی طرح جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کو اکاونٹ پرائیویٹ رکھنے کا آپشن دیتے ہیں، ان پر ہیکرز سے بچنے کے لیے اکاونٹس کو پرائیویٹ رکھنا چاہیے۔ تاکہ آپ کا اکاونٹ صرف آپ کے منتخب کردہ لوگ ہی دیکھ سکیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر اجنبی لوگوں کی فرینڈ ریکوئسٹس کبھی قبول نہ کریں۔ فیس بک وغیرہ پر اپنے مختلف جگہوں پر جانے کے متعلق معلومات مہیا نہ کریں۔ انٹرنیٹ پر صرف وہی مواد پوسٹ کریں جو آپ کے لیے غیر اہم ہو۔ جو چیزیں آپ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر کبھی پوسٹ نہ کریں کیونکہ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی آپ کی تصاویر اور دیگر مواد انٹرنیٹ پر باقی رہتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہیکرز اور سکیمرز کے بارے میں آنکھیں کھلی رکھیں۔ ان باکس میں کوئی لنک آئے تو اسے ہرگز مت کھولیں کیونکہ اس لنک میں وائرس بھی ہوسکتا ہے جو آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹ یا حتیٰ کہ آپ کے موبائل فون یا کمپیوٹر وغیرہ کا کنٹرول ہیکرز کے ہاتھوں میں دے سکتا ہے۔ جو لوگ آپ کو اپنی پوسٹس میں ٹیگ کرتے ہیں، انہیں ریویو کریں اور بغیر اجازت کسی کی پوسٹ اپنی وال پر نہ آنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے