سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 10 مساجد کو بند کردیا گیا

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 10 مساجد کو بند کردیا گیا

ریاض (پاک صحافت)  سعودی عرب میں نمازیوں میں کورونا کی تشخیص پر مساجد کی وقتی طور پر بندش کا سلسلہ ‏‏‏‏برقرار ہے اور 5 شہروں میں نئے ‏کیسز سامنے آنے پر مزید 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا ‏گیا ہے۔

وزارت اسلامی امور کی جانب سے نمازیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت ‏‏‏‏کرتے ہوئے اپیل ‏‏کی ہے کہ کورونا کی کوئی بھی علامت محسوس ہو تو ٹیسٹ کے بغیر مسجد میں ‏‏‏‏آنے سے گریز کیا جائے۔

وزارت نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نمازی مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوجائے وہ مسجد ‏‏‏‏میں نہ آئے اور ‏‏تمام نمازیں گھر میں ہی ادا کرے۔

مملکت کے مزید علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد کو عارضی طور پر ‏‏‏بند ‏کر دیا گیا ‏ہے جس کے بعد اب تک بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 218 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق چند روز کے دوران نمازیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر218 مساجد کو وقتی ‏‏‏‏طور پر بند کیا ‏گیا جس میں سے ‏‏196 کو صفائی اور تحفظ کے مکمل انتظامات کے بعد کھول دیا ‏‏‏‏گیا۔

سعودی حکومت نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ایس او پیز اور پابندیوں میں 20 روز کا اضافہ ‏‏‏‏کر رکھا ہے،  ‏‏پابندیوں کے تحت سینما، تفریحی و سیاحتی مراکز، سوئمنگ پولز اور جمز بند رہیں ‏‏‏گے۔

ریسٹورنٹس میں ڈائنگ کی سہولت نہیں ہوگی اور دفاتر میں محدود حاضری کو برقرار رکھا جائے ‏‏‏‏گا۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے