رانا ثناءاللہ

عام انتخابات میں عمران خان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عمران خان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکے ہیں، انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکراؤ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے، کے پی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پنجاب اور کے پی میں حکومت بھی لوگوں کو نکالنے کے لیے زور لگارہی تھی، جتھہ اور شہروں پر چڑھائی کرکے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کار کو فروغ نہیں پانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے