احسن اقبال

عمران خان کی منفی سیاست سے ملک اور اداروں کو نقصان ہورہا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے ملک اور ملکی اداروں کو نقصان ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کارکن سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کے خلاف کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو استحکام کی ضرورت تھی اس لیے مشکل فیصلہ کیا، ہم نے پاکستان کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا، پاکستان کو بچانا ضروری تھا، عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے انارکی پھیلا رہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکس عائد کرنے کا وعدہ کر کے گئی، ہم حکومت میں آئے تو ہمیں معلوم تھا کہ کن مسائل کا شکار ہونا پڑے گا، ہم چاہتے تو سیاست بچاتے اور الیکشن کروا دیتے، اس سے ملک کو مزید نقصان ہوتا، عمران خان اور ان کے کارکن ملکی اداروں بالخصوص افواج کے خلاف مہم جوئی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے