وزیراعظم شہبازشریف

کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 75 ویں یوم سیاہ کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے روز 1947 کو بھارت نے غیر اخلاقی اور زبردستی جموں کشمیر پر قبضہ کیا۔ 27 اکتوبر جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، یہ دن کشمیریوں کی شاندار ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں نے گزشتہ 75 برسوں کے دوران بھارتی قابض افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ آج پاکستانی عوام کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو جموں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے