پاک افغان

پاک افغان کشیدگی؛ علماء اور عمائدین پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے علماء اور عمائدین پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز علماء، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ ہوگیا ہے جہاں افغان حکام سے بات کی جائے گی۔ جرگہ رکن مفتی قاسم کا کہنا ہے کہ صلح، امن اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جارہے ہیں، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق جرگہ رکن مفتی قاسم کا مزید کہنا تھا کہ عام شہریوں کا مالی وجانی نقصان کسی کے مفاد میں نہیں۔ جرگے میں شامل ملک عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھا کہ امید ہے مذاکرات اور رابطوں کے نتیجے میں سرحدی تناؤ ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے