عارف علوی اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر عارف علوی سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔ صدر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی موقف سے صدر مملکت عارف علوی کو آگاہ کیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے