ترجمان دفتر خارجہ

اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری پاکستان کا حق ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے روس سے خام تیل کی خریداری مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی، یہ پاکستانی معشیت کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہاں توانائی کے مسائل ہیں، پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری کے فیصلے کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زپرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کا یوٹیوبر عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری اور رہائی سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کیا کہا ان کے پاس اس کیس کی تفصیل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران باہمی سیاسی مشاورت کا بارہواں دور سترہ اور اٹھارہ جون کو تہران میں ہوگا۔ وزیر مملکت امور خارجہ یورپ کے دورے پر ہیں، ایجنڈے میں جی ایس پی پلس پر بات چیت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے