کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق، فعال کیسز میں کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فعال کیسز میں کمی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 936ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے