شہباز شریف

سیدعلی گیلانی کی وفات سے آزادی کشمیر کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی کشمیر کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سید علی گیلانی کی وفات پر شدید اظہار رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سید علی گیلانی ایک عظیم مجاہد، پختہ نظریاتی وابستگی کا چراغ اور باعمل و باکردار صاحب بصیرت قائد تھے۔ وہ تمام عمر آزادی جموں و کشمیر کا پرچم تھامے رہے، مرد درویش نے حریت کی ایک تابناک تاریخ رقم کی ہے۔ سید علی گیلانی آزادی جموں و کشمیر کی ایک ولولہ انگیز تحریک اور فکر کی صورت زندہ وجاوید رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے