کابینہ

وفاقی کابینہ کی توشہ خانے پر دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے توشہ خانے پر کمیٹی کو دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکاء کو توشہ خانہ پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی اور رپورٹ دوبارہ کمیٹی کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ توشہ خانہ پر کابینہ کو دوبارہ سفارشات پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے  کہ یہ معاملہ دوبارہ بین الوزارتی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ کو اجلاس میں توانائی کے بچت پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے