عفت عمر

عفت عمر نے بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے مداحوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود بھی جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فٹنس اور نوجوان نظر آنے کے لیے کروائی گئی سرجریوں کے بارے میں بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و سپر ماڈل نے بتایا کہ مارکیٹ میں آج کل بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں اور خواتین ان تمام چیزوں سے واقف  ہیں اور وہ اپنا خیال رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو جوان بنانے کے لیے ڈاکٹرز، لیزر اور اسکن ٹائٹننگ  ٹریٹمنٹس اور دیگر پروسیجرز سے کافی مدد ملتی ہے، یہ ہمارے آلات ہیں جن کےاستعمال سے ہم بڑی عمر کے ماڈلز یا اداکار ابھی تک نوجوان نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عفت عمر نے مزید کہا ہے کہ میں اسکن ٹریٹمنٹس کے بارے میں کُھل کر اس لیے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم کس طرح اتنے اچھے لگتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ بہت سارے ٹریٹمنٹس ہیں جیسے لیزر، تھریڈ لفٹ، اگر آپ اچھا نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو سال میں ایک بار یہ ٹریٹمنٹس ضرور کروا لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے