وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات، مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے کے لئے اپوزیشن رہنماوں سے رابطے شروع کردئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بلاول بھٹو سے ملاقات جبکہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں دونوں رہنمائوں نے مالیاتی ضمنی بل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ ملاقات میں شہباز شریف نے تمام اپوزیشن کو حکومت کے خلاف یکجا ہونے اور مل کر تحریک چلانے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور ان ہائوس تبدیلی کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے شہبازشریف مولانا فضل الرحمان سے ائندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے