ججز کے خطوط پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججز کے خطوط کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہوئی ملاقات کی روشنی میں کابینہ کی منظوری سے انکوائری کمیشن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی مشاورت سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا، تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی، اب عدالت عظمیٰ معاملے پر ازخود کارروائی کر رہی ہے، سپریم کورٹ نے اس معاملے پر کل سماعت کی ہے، ہم نے اپنی ذمے داری ادا کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی تحقیقات ہوں گی، ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں مشکوک پاؤڈر پر تحقیقات جاری ہیں، حکومت پوری ذمے داری سے معاملے کی تحقیقات کرائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سنجیدہ معاملہ ہے اس پر سیاست کے بجائے ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، دھمکی آمیز خطوط پر سیاست کو نزدیک نہیں آنے دینا چاہیے، حکومت پاکستان دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرائے گی، مشکوک خطوط کی تحقیقات کا مقصد ہے کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے